عالمی امن کے لیے آج ایک بڑا دن ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(8 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد کہا کہ عالمی امن کے لیے آج ایک بڑا دن ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امن کے حوالے سے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی اور اسے کھولنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں بہت سے مثبت اقدامات دیکھنے کو ملیں گے اور اب ایران اپنی تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دیانہوں نے مزید کہا کہ یہ دور مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سنہری دور ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور معاشی استحکام کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںخیال رہے کہ پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی و ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔