اسرائیل سیز فائر اعلان سے زیادہ خوش نہیں ہے، امریکی ٹی وی فاکس نیوز

Wait 5 sec.

تل ابیب (08 اپریل 2026): امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی سے اسرائیل زیادہ خوش نہیں ہے۔فاکس نیوز کے مطابق اسرائیلی حکام سیز فائر کے نکات سے خوش نہیں ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسرائیل کو جنگ بندی کی پابندی کرنی پڑ رہی ہے۔ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام مجبوری میں سیز فائر کو قبول کر رہے ہیں۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے فیصلے کی حمایت کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ لبنان کو دو ہفتے کی جنگ بندی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے جنگ بندی کو قبول کرنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے، جس کے تحت ایران پر حملے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف حملوں کی دو ہفتوں کے لیے معطلی ’’مشروط‘‘ ہے، ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو عالمی جہاز رانی اور تیل کی سپلائی کے لیے کھول دے اور ایران اور اس کے اتحادی خطے میں تمام مسلح کارروائیاں اور حملے فوری بند کریں۔وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدے دار کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دو ہفتوں کے مذاکراتی عمل کے دوران ان مشترکہ اہداف (ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں پر قابو) کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔