جدہ(8 اپریل 2026): سعودی عرب نے بھی ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے گئے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے اس موقع پر پاکستانی قیادت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی نتیجہ خیز کوششوں کو سراہتے ہیں جن کی بدولت یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریںسعودی عرب نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بنے گا۔پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد ایران اور امریکا 15 روز کے لیے جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ امریکا نے حملے روک دیے اور ایران نے آبنائے ہرمز کو کھول دیا ہے۔ اس جنگ بندی اور پاکستان کے کردار کو اقوام عالم سراہ رہی ہے۔