9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنادی گئی

Wait 5 sec.

مدورائی: بھارت میں چھ سال قبل کورونا وباء کے دوران حراستی قتل کے ایک مقدمے میں عدالت نے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی۔ یہ سزا ایک باپ اور بیٹے کو جون 2020 میں پولیس اسٹیشن کے اندر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے جرم میں دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی جییاراج (58 سال) اور ان کے بیٹے بینکس (38 سال) کو جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اس وقت جان سے مار دیا گیا تھا جب انہیں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موبائل فون کی دکان کھلی رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔جج نے فیصلے میں کہا کہ دونوں باپ بیٹے کو برہنہ کر کے ایک دوسرے کے سامنے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو اختیارات کے ناجائز استعمال کی مثال ہے۔ یہ سب کچھ قتل کے ارادے سے کیا گیا۔سزائے موت سناتے ہوئے جج نے مزید کہا، ان 9 پولیس اہلکاروں نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ انہیں معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔ عمر یا خاندانی پس منظر کی بنیاد پر انہیں کم سزا نہیں دی جا سکتی۔ یہ سب تعلیم یافتہ ہیں۔اس کیس میں مجموعی طور پر دس پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ایک ملزم 2020 میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گیا۔یہ واقعہ تامل ناڈو میں شدید احتجاج کا سبب بنا تھا، جہاں اپوزیشن کے رہنماؤں سمیت کئی افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ایران: حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئیاپوزیشن رہنما اور بھارتی کرکٹ اسٹار سمیت متعدد شخصیات نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔