سعودی عرب میں ہزاروں ملازمتیں

Wait 5 sec.

ریاض (7 اپریل 2026): سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی سیکٹر کے مزید 69 پیشوں میں سعودی شہریوں کے لیے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی سیکٹر میں انتظامی معاونت (ایڈمنسٹریٹو سپورٹ) کے شعبوں تک سعودائزیشن پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے مزید 69 پیشوں کو اس فہرست میں شامل کر لیا گیا۔5 اپریل نے موثر ہونے والے اس فیصلے میں جن 69 پیشوں کو فہرست میں اپ ڈیٹ کیا گیا، ان کے ملازمین بھی 100 فیصد سعودی شہری ہوں گے۔ یہ تمام پیشے سعودی معیاری پیشہ ورانہ درجہ بندی (سعودی اسٹینڈرڈ کلاسیفکیشن) کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔افرادی قوت کی ویب سائٹ کے مطابق جن 69 پیشوں میں 100 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا، ان میں سائبر سکیورٹی ہیومن ریسورس مینیجر، ایڈمنسٹریٹو انویسٹی گیشن مینیجر، کمپنسیشن مینیجر، پروٹوکول مینیجر، لیبرکمیٹی کا رکن، لیبر تفتیشی اہلکار شامل ہیں۔ان کے علاوہ پبلک ریلیشن آفیسر، پبلک ریلیشن سپیشلسٹ، کانفرنسز اور تقریبات کے آرگنائزر، مترجم کی مختلف کیٹگریز، نجی گارڈ، سکیورٹی گارڈ، سٹورکیپر، ہوٹل ریسپشنسٹ، ڈیٹا انٹری کلرک، شارٹ ہینڈ، ہسپتال ریسپشنسٹ، شکایات درج کرنے والے، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ، کیشیئر، ڈائریکٹر لیبر افیئرز وغیرہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ کچھ پیشوں میں 100 فیصد سعودائزیشن کے لیے 6 ماہ کی اضافی اور رعایتی مہلت دی گئی ہے۔ان پیشوں میں اشاروں کی زبان، سیکیورٹی کیمرہ مانیٹرز، گودام انٹری کلرک، کارگو انٹری کلرک، ریسپشنسٹ، استقبالیہ کلرک، ادارتی امور کے معاون، پروف ریڈرز، ریکروٹنگ سپیشلسٹ، نگران افرادی قوت ودیگر شامل ہیں۔نئی ترمیم کے تحت سیکرٹری، تحریر و کتابت، ترجمہ، ڈیٹا انٹری اور انتظامی امور میں معاونت کے شعبے شامل ہیں، یہ فیصلہ ان تمام اداروں پر لاگو ہو گا جہاں کم ازکم ایک ملازم کام کر رہا ہو۔