تہران: ایران نے امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جب آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا تھا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںجمعہ کو صبح دس بجے چالیس ویں کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کئے جائیں گے۔