ریاض: سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح مشرقی صوبے میں فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدا میں فضائی دفاعی نظام نے چار میزائلوں کو مار گرایا، جس کے بعد مزید سات بیلسٹک میزائل اسی علاقے کی جانب داغے گئے جنہیں بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ توانائی کی تنصیبات کے قریب گرا ہے، جبکہ حکام ممکنہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی سول ڈیفنس نے نیشنل پلیٹ فارم فار ایمرجنسی وارننگ کے ذریعے مشرقی صوبے میں صبح سویرے دو انتباہی پیغامات جاری کیے، جن میں شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا، بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، حادثے کی جگہوں پر جمع ہونے سے گریز کریں، ویڈیو بنانے سے پرہیز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔