تہران(11 اپریل 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے حالیہ سفر کے دوران میناب اسکول کے شہید بچوں کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنا ہمسفر قرار دیا ہے۔اسپیکر نے عقیدت کے اظہار کے طور پر طیارے کی نشستوں پر ان شہید بچوں کی تصاویر چسپاں کیں اور ان کے اسکول بیگز بھی اپنے ساتھ سفر میں رکھے۔همراهان من در این پرواز#Minab168 pic.twitter.com/xvXmDlSDiF— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 10, 2026امن مذاکرات کیلئے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ مذاکرات اور جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کا موقف واضح کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا ایرانی حقوق کو تسلیم کرتا ہے تو ہم کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا کوئی حقیقی ڈیل سامنے لائے۔ایرانی اسپیکر نے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافیاں سامنے آئی ہیں، جس کی وجہ سے اعتماد کی فضا متاثر ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد اچھی امید اور مثبت جذبے کے ساتھ مذاکرات کے لیے آیا ہے اور اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ اپنے رویے سے سنجیدگی کا ثبوت دے۔یاد رہے کہ میناب کے اسکول پر حملے میں کم از کم 168 افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے، یہ حملہ اس پہلے دن کیا گیا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی جنگ کا آغاز کیا تھا۔