چاند کو تسخیر کرنے والے خلا نورد خلا میں ٹوائلٹ کے مسئلے سے دوچار ہو گئے

Wait 5 sec.

(11 اپریل 2026): چاند کو تسخیر کرنے والے آرٹیمس II مشن کے دوران خلا بازوں کو ٹوائلٹ سسٹم سے متعلق ایک تکنیکی مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑا، جو سننے میں معمولی لگتا ہے مگر خلا میں یہ ایک سنجیدہ اور پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے۔اوریون خلائی کیپسول کے ٹوائلٹ کا ایک اہم کام یہ ہوتا ہے کہ انسانی فضلہ (خاص طور پر مائع فضلہ/پیشاب) کو محفوظ طریقے سے جمع کر کے خلا میں خارج (vent) کیا جائے۔ لیکن ٹوائلٹ سے نکلنے والا فضلہ پانی (ویسٹ واٹر) صحیح طریقے سے خلا میں خارج نہیں ہو رہا تھا، یعنی وینٹنگ سسٹم میں خرابی یا رکاوٹ آ گئی تھی۔واضح رہے کہ خلا میں ٹوائلٹ زمین کی طرح سادہ نہیں ہوتا، بلکہ وہاں زیرو گریویٹی ہوتی ہے، فضلہ خود نیچے نہیں جاتا، اس کے لیے سنکشن استعمال ہوتا ہے، اگر سسٹم صحیح کام نہ کرے تو بدبو اور آلودگی کا مسئلہ ہو سکتا ہے، کیپسول کے اندر حفظانِ صحت متاثر ہو سکتی ہے اور عملے کے لیے تکلیف دہ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔آرٹیمس II کے خلاباز جب چاند کے قریب پہنچے تو انھوں نے کیا دیکھا؟خلا بازوں نے اس مسئلے کو مینیج کیا اور متبادل طریقوں سے سسٹم چلایا، ناسا کے انجینئرز بھی زمین سے مسلسل رہنمائی دیتے رہے، اور مشن جاری رکھا گیا کیوں کہ مسئلہ قابو میں تھا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیراڈ آئزک مین نے ہلکے انداز میں کہا ’’ہمیں واقعی پلمبنگ کے اس طرح کے مسائل ٹھیک کرنے ہوں گے۔‘‘