اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایرانی وفد 71 افراد پر مشتمل ہے

Wait 5 sec.

اسلام آباد (11 اپریل 2026): اسلام آباد مذاکرات کے لیے آیا ہوا ایرانی وفد 71 افراد پر مشتمل ہے۔الجزیرہ کے مطابق ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران کے اسلام آباد آنے والے وفد میں کُل 71 افراد شامل ہیں، جن میں مرکزی مذاکراتی ٹیم، ماہر مشیران، میڈیا نمائندگان، اور سفارتی و سیکیورٹی ٹیمیں شامل ہیں۔مذاکراتی ٹیم کی قیادت ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں، تسنیم کے مطابق دیگر مذاکرات کاروں میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، سپریم نیشنل ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان، نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی شامل ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںباقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں، امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں، ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔