اسلام آباد (11 اپریل 2026): اسلام آباد میں ایران کے مرکزی مذاکرات کار پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ہیں، جن کی عمر 64 سال ہے۔ وہ ماضی میں تہران کے میئر رہ چکے ہیں اور اپنی جوانی میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ وہ چار مرتبہ صدارتی امیدوار رہ چکے ہیں: 2005، 2013، 2017 اور 2024 میں۔قالیباف تربیتِ مُدارس یونیورسٹی سے سیاسی جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کی ہے، حالیہ ہفتوں میں وہ ایران سے باہر بھی اپنی کھل کر بات کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے مشہور ہوئے ہیں، جن میں اکثر ہلکا پھلکا طنز بھی شامل ہوتا ہے۔اسلام آباد مذاکرات میں خلیجی ملک، چین اور روس کی بطور مبصر شرکت کا امکان2005 سے 2017 تک تہران کے میئر کی حیثیت سے قالیباف نے بین الاقوامی روابط کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم جیسے پروگراموں میں شرکت کی اور لندن کے اخبار دی ٹائمز کو بتایا ’’میں چاہتا ہوں کہ مغرب ایران کے بارے میں اپنا رویہ بدلے، ایران پر اعتماد کرے، اور یہ یقین رکھے کہ ایران میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانے کا رجحان موجود ہے۔‘‘اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںوکی لیکس کی جانب سے شائع ہونے والی خفیہ سفارتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کا خیال تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای، قالیباف کی صدارتی مہم کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، وہ اپنی کسی بھی انتخابی مہم میں کامیاب نہیں ہو سکے۔