نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جمعہ کے روز ایک کشتی یمنا ندی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یمنا ندی میں پیش آیا، جہاں زائرین کو لے جانے والی کشتی اچانک الٹ گئی۔ریسکیو حکام نے 22 افراد کو دریا سے بحفاظت نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ریسکیو آپریشن میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں رات 10 بجے تک مصروف رہیں، کشتی کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔لیبیا کشتی حادثہ، بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلے 6 پاکستانی لاپتہ، ایک خوش قسمت بچ گیاابتدائی تحقیقات کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں پانی کی گہرائی تقریباً 25 فٹ ہے۔ کشتی کی گنجائش 40 افراد کی تھی، تاہم کشتی میں سوار کسی بھی شخص کو لائف جیکٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔ مقامی افراد اور دیگر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو بچا لیا۔