ریاض: سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاض میں ہفتہ سے شروع ہو کر اتوار تک درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش ریاض شہر سمیت متعدد گورنریٹس کو متاثر کرے گی، جن میں الدلم، المذہمیہ، درما، القویعیہ، الدریعیہ، حوطۃ بنی تمیم، الحریق، الخرج اور مرات شامل ہیں۔سعودی عرب سے پروازیں، مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئیمحکمہ شہری دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور موسمی حالات کے دوران خطرناک مقامات سے دور رہیں۔