نیویارک: امریکا میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ بڑھ کر تقریباً دو سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ ایران سے متعلق کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات ہیں۔امریکا کے محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 3.3 فیصد ہو گئی جو فروری میں 2.4 فیصد تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ 2022 کے بعد مہنگائی میں سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ملک میں مہنگائی کا طوفان، برطانوی وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ inflation میں اضافہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہوا جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔