اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(11 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات سے قبل اپنی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شارلٹس ول میں ایک امدادی تقریب میں روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جو امریکی وفد کی قیادت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا جے ڈی کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ، آبنائے ہرمز، جلد ہی دوبارہ کھل جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ یہ راستہ کھلے، چاہے اس میں ایران کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو۔واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔