توقع ہے آج رات 8 بجے سے پہلے ایران کا جواب مل جائے گا، نائب امریکی صدر

Wait 5 sec.

واشنگٹن (7 اپریل 2026): نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ آج رات 8 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے جنگ بندی تجاویز پر جواب مل سکتا ہے۔نائب امریکی صدر نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران جنگ میں بیشتر فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں، تہران دنیا کو زیادہ سے زیادہ معاشی تکلیف دینا چاہتا ہے جبکہ امریکا بھی زیادہ تکلیف دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے مذاکرات کار نہ پہلے مذاکرات میں تیز تھے اور نہ اب ہیں، ہم ثالثوں کے ذریعے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، اندازہ ہے کہ پیغامات ایران میں ایک سے دوسرے تک پہنچنے میں وقت لیتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: آج رات ایک پوری تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپانہوں نے کہا کہ توقع ہے آج رات 8 بجے سے پہلے ایران کا جواب مل جائے گا، خواہش ہے کہ تہران سے مثبت جواب ملے، اگر جواب مثبت نہ ہوا تو امریکا وا تحادی اپنے دفاع کیلیے تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے رویہ نہ بدلا تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مزید سخت طریقے ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں کیے گئے۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان کے استعمال سے گریز نہیں کیا جائے گا، ایران سے فیصلہ کن جواب کے منتظر ہیں ہے تاکہ جلد جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔