’شوہر کو گردہ دو یا پھر 30 لاکھ روپے لاؤ‘ خاتون سے سسرال والوں کا مطالبہ

Wait 5 sec.

بھارت میں خاتون سے جہیز کے نام پر سسرال والوں کے مطالبے نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر کانپور میں خاتون نے شوہر اور سسرال والوں پر ذہنی اذیت اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شادی سے پہلے سسرال والوں نے یہ بات چھپائی کہ شوہر کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں بعد ازاں انہوں نے اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ یا تو اپنا ایک گردہ عطیہ کرے یا پھر 30 لاکھ روپے کا انتظام کرے۔کانپور کے علاقے چکیری کی پولیس نے جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ شادی 22 جون 2023 کو لکھنؤ کے نشینت کمار سے ہوئی تھی۔ اس کے خاندان نے جہیز میں زیورات، 8 لاکھ روپے نقد اور ایک  گاڑی تحفے میں دی تھی۔یہ پڑھیں: منہ مانگا جہیز نہ دینے پر سسرالیوں نے بہو کو ’’ایڈز‘‘ کا ٹیکا لگا دیامتاثرہ خاتون نے شکایت میں کہا کہ شادی کانپور میں ہوئی تھی لیکن لکھنؤ میں اپنے شوہر کے گھر اسے عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر روزانہ کم از کم 10 گولیاں کھاتا تھا، اور گھر والوں نے اسے بتایا تھا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کے کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس کے گھر والے اس بات سے واقف تھے۔اہلیہ کے مطابق نشینت کا 2022 کا میڈیکل ریکارڈ دیکھا جس میں لکھا تھا کہ نشہ کرنے کی وجہ سے اس کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور وہ ڈائیلاسز پر ہے۔میڈیکل ریکارڈ کا علم ہونے پر سسرال والوں نے دو آپشن دیے: یا تو اپنے میکے سے 30 لاکھ روپے لاؤ یا اپنے شوہر کو اپنا گردہ عطیہ کرو۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔