مدھیہ پردیش میں دردناک حادثہ: سڑک کنارے کھڑے بات کررہے لوگوں کو ٹینکر نے روند دیا، 5 افراد کی موقع پر موت

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں جبل پور۔ امرکنٹک قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹینکر نے سڑک کے کنارے کھڑے 5 لوگوں کو بے دردی سے کچل دیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ 2 افراد تقریباً 10 فٹ تک ہوا میں اُچھل گئے۔ اس حادثے میں تمام لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اتراکھنڈ میں سڑک حادثے میں اترپردیش کے پانچ نوجوانوں کی دردناک موتیہ دردناک حادثہ گاڈا سرائی تھانہ علاقہ کے تحت ککرا تالاب گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پرسواہ گاؤں کے رہنے والے لوگ ایک عوامی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے تبھی رات تقریباً 12.30 بجے ان کی پک اپ (MP 65 ZD 1118) پنکچر ہو گئی۔ ڈرائیور گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کرکے ٹائر تبدیل کررہا تھا اور باقی لوگ نیچے اتر کر بات چیت کررہے تھے تبھی تیز رفتار کیپسول گاڑی (MP 19 ZO 9351) نے لاپرواہی سے چلاتے ہوئے سڑک کے کنارے بیٹھے لوگوں کو روند دیا۔عینی شاہدین کے مطابق رفتار اتنی تیز تھی کہ لوگوں کو کچلنے کے بعد ٹینکر نے بجلی کے کھمبے، ایک چھوٹے شیڈ اور مسافر شیلٹر کو بھی زوردار ٹکرماری جس سے وہ پوری طرح تباہ ہوگئے۔ لوگوں کو کچلنے کے بعد ملزم ڈرائیور ٹینکر کولے کر تقریباً 300 میٹر تک گھسیٹتا رہا۔اتراکھنڈ: الموڑا میں مسافر بس کھائی میں گری، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمیاس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے پانچوں افراد ایک ہی خاندان کے ارکان تھے، حالانکہ وہ الگ الگ گاؤں میں رہتے تھے۔ متوفیوں کی شناخت پرسواہ کے رہنے والے راج کرن ونواسی (35)، بہاری (50) ساکن کربے مٹھا، بہاری کا بیٹا (32)، پرسواہ کے رہنے والے پون مراوی (35) اور عفری کے رہنے والے بساہو دھروے (58) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثہ میں ایک اور نوجوان ادے پرتاپ (20) زخمی ہوا ہے جس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر انجو پون بھدوریا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ واہنی سنگھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین کو ریڈ کراس سوسائٹی سے 50-50 ہزار اور سنبل یوجنا کے تحت 4-4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے حادثہ کرنے والی گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔