جموں و کشمیر کے ڈوڈا علاقے میں اتوار کی صبح جب لوگ گہری نیند میں تھے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر اسکیل پر شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ صبح 4 بج کر 32 منٹ پر آیا۔ یہ اطمینان کی بات رہی کہ ابھی تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔An earthquake of magnitude 4.6 on the Richter scale occured in Doda in Jammu and Kashmir, at 04.32 hours today: National Centre for Seismology pic.twitter.com/AA2fHkwc1O— ANI (@ANI) April 11, 2026زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔ معلوم ہو کہ کچھ دن پہلے دہلی-این سی آر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ 2026 کو یہاں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس وقت کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 2.2 شدت ریکارڈغورطلب ہے کہ ہفتہ (11 اپریل) کو مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے ہنگولی ضلع کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ناندیڑ اور پربھنی کے پڑوسی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ہنگولی کے ضلع مجسٹریٹ راہل گپتا نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پانگرا شندے گاؤں کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے۔ یہاں کچھ گھروں اور کمیونٹی سینٹرز کی دیواروں میں دراڑیں دیکھی گئیں۔ تاہم جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں ناندیڑ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.7 تھی۔ انہوں نے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ایک ریڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح 8:45 پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ہنگولی ضلع کی تحصیل وسمت کے شیرلی گاؤں میں زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔