ملک کے الگ الگ حصوں میں موسم کا مختلف مزاج دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے، کچھ میں بارش ہو رہی ہے اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق 12 اپریل (اتوار) کو اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت 13 ریاستوں میں بارش اور طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے درجہ حرارت میں ہوگا اضافہ، مگر پریشان نہیں کرے گی گرمی!آئی ایم ڈی کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم نسبتاً گرم رہے گا۔ شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا اور اگلے چند دنوں میں گرمی کی لہر میں شدت آ سکتی ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں، جبکہ جنوبی ہندوستان میں موسم معمول رہنے وے امکان ہے۔ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں ہفتہ کو برف باری ریکارڈ کی گئی۔ روہتانگ درا، اٹل ٹنل اور لاہول ویلی میں برف باری ہوئی جبکہ چمبہ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ دریں اثنا، شملہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم صاف اور دھوپ نکلی رہی۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا گیا۔ ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے کی ملی ہے۔ پٹھان کوٹ-بھرمور قومی شاہراہ بتی دی ہٹی کے قریب بند کر دی گئی، جب کہ جلوڑی درا سے بسوں کی آمدورفت 4 دن کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر لاہول کے کوکسار میں سیاح برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔موسم مہربان! دہلی میں 2 دن بارش کا ’یلو‘ الرٹ، یوپی اور بہار سمیت ریاستوں میں بھی موسم تبدیلدوسری جانب ہفتے کی شام جموں کے اکھنور علاقے میں موسم کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب تقریباً 10 منٹ تک فضا میں بونڈر دیکھا گیا۔ شہریوں کے مطابق یہ واقعہ خطے کے لیے غیر معمولی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بونڈر بادلوں کی وجہ سے بنتا تھا اور اچانک موسم بدلنے سے یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس واقعے سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شام کے وقت اچانک گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش تھمنے کے بعد آسمان پر قوس قزح بھی نمودار ہوئی۔اسی طرح دہلی- این سی آر میں گزشتہ 2 دنوں سے گرمی بڑھ گئی ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو موسم خوشگوار رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے 12 اپریل کو ہلکے بادلوں کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم پیر سے راجدھانی میں پھر سے دھوپ نکلے گی اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے 12 اپریل کو اتر پردیش، بہار، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آنے والے دنوں میں ان ریاستوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب اور چنڈی گڑھ میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش اور گرج چمک کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اپریل تک موسم صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے اور کسی قسم کی بارش یا گرج چمک کے لیے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اپریل کے بعد ایک نیا مغربی طلاطم مغربی ہمالیہ کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے جو وہاں کے موسم میں ایک اور تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔