لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے اچانک امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا

Wait 5 sec.

بیروت (12 اپریل 2026): لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اچانک امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکا اور اقوامِ متحدہ کے اپنے طے شدہ دورے کو مؤخر کر رہے ہیں، انھوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ میں دی۔نواف سلام نے لکھا موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر سفر فی الحال مؤخر کیا ہے، اور وہ بیروت میں ہی رہیں گے تاکہ اپنے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی نگرانی کر سکیں۔انھوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ حکومتی امور کی براہ راست نگرانی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں۔امریکا سے معاہدہ کیوں‌ نہ ہو سکا؟ ایران کا بڑا موقف سامنے آ گیالبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے براہ راست مذاکرات کے اشارے کے بعد وزیر اعظم نواف سلام واشنگٹن اور یو این ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والے تھے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف جاری حملوں کے باعث صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکا، اسرائیل اور لبنان کے حکام کے درمیان ایک اہم فون کال بھی ہوئی، جس میں اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات کی تیاری پر بات کی گئی۔یہ مذاکرات اس وقت شروع کیے گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو ہوئی، کیوں کہ خدشہ ہے کہ لبنان میں جاری لڑائی ایران کے ساتھ ہونے والی نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔