امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ دنیا بھر سے خالی بحری جہازوں کی بڑی تعداد کی امریکا آمد جاری ہے، جہاز یہاں سے بہترین معیار کا تیل اور گیس بھرنے کے لیے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے منتظر ہیں یہاں آپ کا کام بغیر تاخیر کے مکمل ہوگا۔یہ پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپاس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ، آبنائے ہرمز، جلد ہی دوبارہ کھل جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ یہ راستہ کھلے، چاہے اس میں ایران کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو۔