بیروت میں اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ،شہادتوں کی تعداد 377 سے تجاوز کرگئی

Wait 5 sec.

بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد تین سو ستاون سے تجاوز کرگئی جبکہ گیارہ سو سے زائد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، حملوں میں شہادتوں کی تعداد تین سو ستاون سے تجاوز کرگئی جبکہ گیارہ سو سے زائد زخمی ہیں۔صہیونی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عملے کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے:بیروت میں اسرائیلی ڈرون نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طبی عملے کے تینوں ارکان شہید ہو گئے۔اسرائیلی فورسز نے سول ڈیفنس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی وحشیانہ بمباری کی، جس سے عمارت اور مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں، جاری حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 1800 سے زائد افراد شہید اور 4000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل نے حزب اللہ کے 100 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم درجنوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں تباہی کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔اسرائیل کی جانب سے واشنگٹن میں لبنانی نمائندوں سے امن مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے تاہم مذاکرات میں حزب اللہ کا کوئی نمائندیہ شامل نہیں ہوگا۔خطے میں جنگی صورتحال کے باعث لبنان میں خوراک کے بحران کا خدشہ بڑھنے لگا ہے، اقوام متحدہ کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے لبنان میں پناہ گاہیں ناکافی ہیں،تقریباً بارہ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہیں جن کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں۔