واشگٹن : ‘رائٹرز’ نے دعویٰ کیا ہے امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی تاہم وائٹ ہاؤس کی تردید آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اہم مذاکرات سے قبل ہی بڑی پیشرفت سامنے آئی ، عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثوں کا ایک حصہ بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔روئٹرز نے سینئر ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا ایران اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسلام آباد مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سےمعاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی کی علامت قرار دیا ہے۔ایرانی ذریعے نے بتایا کہ امریکہ نے قطر میں موجود 6 ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم ایک وائٹ ہاوس نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔ذرائع نے روئٹرز کو بتایا ان اثاثوں کی بحالی کا براہ راست تعلق آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے سے ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ ایران عالمی توانائی کی ترسیل کے اس اہم راستے پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کے اگلے ادوار میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ مرکزی ایجنڈے کے طور پر ابھرے گا۔