جنیوا (7 اپریل 2026): اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل نے ایران کے پاورپلانٹس اور سول انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے تو سخت جواب دیں گے۔ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ایران ایسے سنگین جنگی جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عارضی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے، اپنے دفاع کے حق کا بلاجھجک استعمال کرتے ہوئے فوری و متناسب جواب دیں گے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ گزشتہ سال جون کے تجربے کے پیش نظر جنگ بندی قبول نہیں، تب بھی دوبارہ حملے ہوئے تھے، ایسی جنگ بندی صرف ہتھیار سازی اور مزید جرائم کی تیاری کا موقع دیتی ہے۔امیرسعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ سخت کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز بحران پر اقوام متحدہ کی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ کے ایلچی آبنائے ہرمز کے معاملے پر تہران پہنچنے والے ہیں۔آج رات ایک پوری تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ