امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے قریب آنے والے جہاز فوری تباہ کر دیے جائیں گے۔امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ امریکی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی یقینی بنائی جار ہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق آج 7بجے ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ سمندرکی تہہ میں پڑی ہےاور مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ایران کے 158 جہاز ڈبو دیئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے بحری راستوں سے امریکا آنے والی 98فیصدمنشیات روک دی گئیں۔امریکا نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دیایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ فوج بحری ناکہ بندی کو نافذ کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے لیکن اس نے خلاف ورزیوں کے لیے سرگرمیوں کے اصول طے نہیں کیے ہیں۔اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلوں کے مطابق جب تک ضرورت ہو اس اقدام کو نافذ کرنے کے لیے امریکی افواج اور آلات کافی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑے دفاعی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کا فیصلہ کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران نے عالمی برادری سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، لہٰذا آج سے آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی تاکہ ایران اپنا تیل فروخت نہ کر سکے۔