گجرات کے سریندر نگر ضلع میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے پیدل چل رہے 7 لوگوں کو روند دیا۔ اس حادثے میں ٹرک کی زد میں آنے سے تمام 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں علاج کے دوران ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے پیدل چل رہے ’تیرتھ یاتریوں‘ (زائرین) کے ایک گروپ کو روند دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔گجرات: سڑک حادثے میں 7 یاتری ہلاکیہ افسوسناک واقعہ علی الصبح تقریباً 1:30 بجے لکتر۔ورامگام شاہراہ پر پیش آیا۔ پولیس انسپکٹر یوگیش پٹیل نے بتایا کہ ’تیرتھ یاتریوں‘ کا ایک گروپ راجکوٹ سے بہوچراجی کی طرف ایک مندر میں پوجا کرنے کے لیے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران لکتر تعلقہ کے بھاسکرپاڈا گاؤں کے مضافات میں ایک بے قابو ٹرک نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں سڑک کنارے کھڑے ایک ڈمپر ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ متوفیوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔گجرات کے مہسانہ میں دردناک حادثہ، ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی کار، ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موتمقامی پولیس نے بتایا واردات میں زخمیوں کی تعداد ابھی تک صاف نہیں ہوپائی ہے اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام ’تیرتھ یاتری‘ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھے، تبھی پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ ٹرک ڈرائیور واردات کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔