غزہ: اسرائیلی غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگے، مظلوم فلسطینیوں کو ڈرانے کے لئے پمفلٹ گرانے لگے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو علاقے سے نکلنے کیلئے نفسیاتی دباؤ ڈالنے لگی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق غزہ پر گرائے گئے پمفلٹس میں لکھا ہے ہم جلد ہی تمہارے ساحل پر کافی پئیں گے۔دوسری جانب بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنگ بندی کے دوران حملے کی صورت میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے سے قبل فلسطینیوں اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے اسکول پر حملہ کر کے کچھ افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔مرکزی غزہ کی پٹی میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیل نے فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیاعینی شاہد کے مطابق اسرائیل کی حمایت یافتہ ملیشیا نے پہلے علاقے پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس پر مقامی افراد نے اپنے گھروں کے دفاع کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ رہائشیوں نے مزاحمت کی، لیکن قابض افواج نے انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 700 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔