امریکی سیاست میں ہلچل: صدر ٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوالات، عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی کانگریس ارکان نے صدرٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھادیا جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک چوتھائی سے زائد ارکان نے صدرٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت اور ان کے حالیہ اقدامات نے امریکی ایوانوں میں ایک نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک چوتھائی سے زائد ارکان نے صدر ٹرمپ کے ذہنی توازن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کانگریس ارکان کی بڑی تعداد صدر کے مواخذے یا امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت انہیں طاقت سے محروم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔سینیٹر کرس مرفی سمیت متعدد سینئر ارکان کا کہنا ہے کہ صدر کے حالیہ اقدامات انتہائی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، اس لیے کابینہ کو چاہیے کہ وہ ملکی مفاد میں 25ویں ترمیم کو فعال کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے۔واضح رہے کہ امریکی آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت اگر کابینہ کی اکثریت یہ سمجھے کہ صدر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ذہنی یا جسمانی صلاحیت کھو چکے ہیں، تو انہیں عہدے سے الگ کیا جا سکتا ہے۔واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی نے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔