اٹلی: اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا ایک موقع موجود ہے، جسے سنجیدگی سے آگے بڑھانا ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ چکا ہے، اسرائیل نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور لبنان میں سینکڑوں اہداف پر حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔آبنائے ہرمز میں ایرانی افواج کی اجازت کے بغیر آمدورفت ناممکن! جہازوں کی بڑی تعداد اب بھی پھنسیانہوں نے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی اٹلی اور یورپی یونین کے لیے نہایت اہم مفاد ہے۔