کیرلم میں انتخابی ہلچل کے درمیان راہل گاندھی نے حال ہی میں ریاست کی کچھ نرسوں سے ملاقات کی۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اس ملاقات کے دوران کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات کی ویڈیو کانگریس اور راہل گاندھی دونوں نے ہی آج اپنے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ 9.12 منٹ کی اس ویڈیو میں کیرلم سے تعلق رکھنے والی نرسیں دہلی کے اسپتالوں میں اپنے تجربات، کورونا کے وقت پیدا مسائل اور طبی شعبہ میں موجود خامیوں پر اپنے خیالات سامنے رکھے۔Nurses are the backbone of our healthcare system. Their care, compassion, and dedication give families strength and reassurance. The nurses of Keralam embody this spirit.LoP Shri @RahulGandhi recently met and interacted with them, discussing their profession, culture, food, and… pic.twitter.com/PiHiHAakif— Congress (@INCIndia) April 7, 2026کانگریس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نرسوں کے کردار کو ملک کے نظامِ صحت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور نرسوں کی محنت، ایثار و ہمدردی کو مرکزی حیثیت دی ہے۔ کانگریس کے مطابق نرسیں ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بنیاد ہیں، جن کی دیکھ بھال، ہمدردی اور لگن مریضوں کے اہل خانہ کو حوصلہ اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔ خاص طور پر کیرلم کی نرسیں اس جذبہ کی بہترین مثال ہیں، جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت خلوص کے ساتھ انجام دیتی ہیں۔لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے کیرلم کی نرسوں سے ملاقات کے دوران نہ صرف نرسنگ کے پیشہ بلکہ ان کی ثقافت، کھانے پینے کی عادات اور تعلیمی پس منظر پر بھی گفتگو کی۔ راہل گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ نرسوں کی قربانیاں اور خدمات معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور ان کی بدولت ہی لوگ اپنے عزیزوں کو اسپتالوں میں اطمینان کے ساتھ چھوڑ پاتے ہیں۔Nurses are the foundation of our healthcare system. Their dedication, selflessness, and empathy are what make families feel safe leaving their loved ones in their care.The nurses of Keralam reflect this spirit wholeheartedly. It was a privilege to interact with some of them… pic.twitter.com/zTUG1YDVsf— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 7, 2026راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کیرلم کی نرسیں پورے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور ان کی لگن، بے لوث خدمت اور ہمدردی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے نرسوں سے ملاقات کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خدمات کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، کیونکہ وہ نہ صرف عوام بلکہ پورے ملک کی خدمت کر رہی ہیں۔