امریکی ڈیڈلائن مسترد، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار

Wait 5 sec.

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔سینئر ایرانی ذرائع نے خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ایران دباؤ میں مذاکرات نہیں کرے گا اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکا کی سرنڈر کی شرط پر ایران لچک نہیں دکھائے گا، امریکا جب تک ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرے گا ایران لچک نہیں دکھائے گا۔رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں قطر نے ایران کا پیغام امریکا اور خطے تک پہنچایا ہے اگرا یرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطہ اندھیرے میں ڈوب جائےگا اگر حالات قابو سے باہر گئے تو باب المندب کو بھی بند کر دیں گے۔