مسجدِ اقصیٰ کو 40 روز بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

Wait 5 sec.

مقبوضہ بیت المقدس(9 اپریل 2026): مسجدِ اقصیٰ کو 40 روز کے بعد نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا، جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگی تناظر میں عائد کی گئی بندشوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد، مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مسجدِ اقصیٰ جو گزشتہ 40 روز سے بند تھی، آج دوبارہ کھلنے پر نمازیوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔اسرائیلی پولیس کے مطابق مقدس مقامات کو نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت کھولا گیا ہے، تاہم سکیورٹی کے نام پر پرانے شہر اور مسجد کے اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔مسجدِ اقصیٰ کی بحالی کے باوجود فلسطینی نمازیوں کے لیے سخت پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں اور مقامی فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کیا گیا ہے۔اس کے برعکس، اسرائیلی حکام کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کے لیے زیادہ وقت اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس پر فلسطینی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔