لبنان نے اسرائیلی حملوں کے خلاف یوم سوگ کا اعلان کر دیا

Wait 5 sec.

بیروت (09 مارچ 2026): دہشت گرد اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر حملے کیے ہیں، اور جنوبی نواحی علاقوں پر زبردست بمباری کی، جس سے ایک دن میں 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے۔لبنان نے اسرائیلی حملوں کے خلاف یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے، لبنانی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ آج ملک بھر میں یوم سوگ ہے اور پرچم سرنگوں رہے گا، انھوں نے کہا قاتل اسرائیل کے خلاف سیاسی اور سفارتی وسائل استعمال کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ قتل عام اور تباہی خوف ناک ہے، لبنان میں آج جس پیمانے پر قتل و غارت گری ہو رہی ہے وہ خوف ناک ہے۔ وولکر ترک نے کہا جنگ بندی پر رضامندی کے چند گھنٹوں کے اندر اس طرح کا قتل عام افسوس ناک ہے۔عالمی برادری کی جانب سے بھی اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے، قطر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے اسرائیل کے لبنان پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںواضح رہے کہ امریکا اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے کہ کیا لبنان پر حملے بھی اس معاہدے میں شامل ہیں یا نہیں، ایران کا اصرار ہے کہ جنگ بندی کی شرائط میں لبنان پر حملے روکنا بھی شامل ہے، تاہم امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایسا کچھ طے نہیں ہوا ہے۔