کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مستقبل، انصاف اور بہتر حکمرانی کے لیے ووٹ دیں۔ انہوں نے ایک روز قبل جاری اپنے ویڈیو پیغامات میں تینوں خطوں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب محض حکومت بنانے کا نہیں بلکہ آنے والے وقت کی سمت طے کرنے کا موقع ہے۔کیرالہ کے حوالے سے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ ریاست کس طرح کی ترقی اور سیاست کو اپنائے گی۔ انہوں نے اسے نظریاتی لڑائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ قوتیں ہیں جو عوامی مفاد سے ہٹ کر سیاست کرتی ہیں، جبکہ دوسری جانب کانگریس کی قیادت والا اتحاد عوامی بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتحاد روزگار کے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کی ہجرت کو روکنے اور منشیات کے بڑھتے استعمال پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ ہے۔Brothers and sisters of Keralam,Namaskaram This election is about your future, it's about the type of Keralam we want. This is an ideological battle against the BJP and the LDF who have partnered with each other.The UDF government is committed to getting jobs for… pic.twitter.com/xKjIYeSBmt— Congress (@INCIndia) April 8, 2026راہل گاندھی نے کیرالہ کے لیے متعدد وعدوں کا بھی ذکر کیا، جن میں خواتین کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر، طالبات کے لیے ماہانہ مالی امداد، بزرگوں کے لیے بہتر پنشن، ہر خاندان کے لیے صحت سہولت اور نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود قرض فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی فلاح کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔آسام کے عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب صرف اقتدار کی تبدیلی کا نہیں بلکہ تشدد، نفرت اور بدعنوانی کے خاتمے کا موقع ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے مالی امداد، کاروباری مواقع، ہر خاندان کے لیے علاج کی سہولت، زمین کے حقوق اور بزرگوں کے لیے ماہانہ مدد جیسے وعدوں کو دہراتے ہوئے ووٹروں سے کانگریس اتحاد کی حمایت کی اپیل کی۔असम के भाईयों और बहनों को नमस्कार।ये सिर्फ सरकार बदलने का चुनाव नहीं है, ये हिंसा, नफरत और भ्रष्टाचार को मिटाने का चुनाव है।असम के मुख्यमंत्री हिंदुस्तान के सबसे करप्ट मुख्यमंत्री हैं, जिन्होंने भ्रष्टाचार की सारी सीमाएं तोड़ दी हैं, जो पूरा असम जानता है।कांग्रेस की गारंटी… pic.twitter.com/EpbN5DKjql— Congress (@INCIndia) April 8, 2026پڈوچیری کے لیے اپنے پیغام میں راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں کے عوام کو مکمل اختیارات اور نمائندگی ملنی چاہیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آنے پر پڈوچیری کو مکمل ریاستی درجہ دینے اور مقامی سطح پر جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس انتخاب کو بھی نظریاتی جدوجہد قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور ہم آہنگی کی سیاست کا ساتھ دیں۔اسی دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے بھی ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور ایسی حکومت کا انتخاب کریں جو عوامی مسائل کو ترجیح دے۔ کھڑگے نے بے روزگاری اور مالی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے انصاف کے حق میں ووٹ دینے کی بات کی، جبکہ پرینکا گاندھی نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے مستقبل اور حقوق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیں۔Namaskar, brothers and sisters of Puducherry,The Constitution guarantees you representation, yet Puducherry is being run from Delhi, not by its own people. This must change. We are committed to granting full statehood for Puducherry and will conduct panchayat elections within… pic.twitter.com/w4Ap11BoV3— Congress (@INCIndia) April 8, 2026ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق صبح نو بجے تک آسام میں 17.87 فیصد، پڈوچیری میں 17.41 فیصد اور کیرالہ میں 16.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں خطوں میں عوام کی شرکت بتدریج بڑھ رہی ہے۔