پاکستان کے برطانوی پارلیمنٹ میں چرچے، کیئر اسٹارمر نے شکریہ ادا کیا

Wait 5 sec.

پاکستان کی امریکا اور ایران میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ ثالثی اور امن کے لیے کاوشوں پر برطانوی پارلیمنٹ میں چرچے ہو رہے ہیں۔برطانوی  وزیراعظم کیئر اسٹار مر نے پاکستان کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات کی میزبانی کر کے دنیا کی قیادت کی جس پر دنیا وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی مقروض ہے۔افضل خان بت جیا جی کیئر اسٹار بتائیں پاکستان کا اتحادی ہونےکی حیثیت سے امن میں کردار کیلئے کیا ساتھ دیا؟وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ شکرگزار ہوں کہ اس موقع پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا میری تین روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے بہت ضروری ہے کہ ہم امن مذاکرات کی مدد کریں۔اسلام آباد مذاکراتایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکراتی ٹیمیں اسلام آباد معاہدے سے بس چند انچ کے فاصلے پر تھیں۔انھوں نے ایکس پر لکھا ’’47 سال میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والی بھرپور بات چیت کے دوران، ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کیے۔‘‘عباس عراقچی نے مزید لکھا ’’لیکن جب ہم اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے صرف چند انچ کے فاصلے پر تھے، تو ہمیں زیادہ سے زیادہ مطالبات، مسلسل بدلتے ہوئے اہداف، اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے اور معاہدہ ہونے والا تھا لیکن امریکی سخت رویہ رکاوٹ بن گیا، امریکا نے زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور اہداف بدلے۔