پیرس: فرانس میں تیز رفتار ٹرین اور فوجی سامان لے جانے والے ٹرک میں تصادم سے ٹرین ڈرائیور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔رائٹرز کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح کیلے کے قریب ایک لیول کراسنگ پر پیش آیا، جہاں ڈنکرک سے پیرس جانے والی ٹرین فوجی سازوسامان بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق افسوسناک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کے وقت ٹرین میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 7 بجے بُلی لے مائنز کے قریب پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔لیبیا، تارکینِ وطن کی کشتی اُلٹ گئی، درجنوں لاپتہحکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔