ایران کا 10 نکاتی منصوبہ:امریکا کے سامنے رکھی گئی بڑی شرائط سامنے آگئیں

Wait 5 sec.

تہران : ایران کے 10 نکاتی منصوبے کے اہم نکات سامنے آگئے ، ،یہ نکات اس فریم ورک کا حصہ ہیں جس پر امریکا مذاکرات کے لیے آمادہ ہوا ہے۔. تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی تجاویز قبول کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے، یہ نکات اس فریم ورک کا حصہ ہیں جس پر امریکہ مذاکرات کے لیے آمادہ ہوا ہے، اور ان پر عملدرآمد خطے میں مستقل امن کی ضمانت دے گا۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب منصوبے میں اہم مطالبات کئے گئے ہیں، جس میں کہا گہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نئی فوجی یا سیاسی جارحیت نہیں کی جائے گی اور جاری کشیدگی اور جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ کیا جائے۔نکات میں کہنا ہے کہ تزویراتی اہمیت کی حامل ‘آبنائے ہرمز’ پر ایران کا کنٹرول برقرار رہے گا ، ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے۔ایران پر عائد تمام معاشی اور سیاسی پابندیوں کو فوری اور مکمل طور پر ختم کیا جائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف تمام قراردادیں ختم کی جائیں۔اس کے علاوہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگ اور پابندیوں سے ہونے والے نقصانات اور ایران کی تعمیرِ نو کے لیے ہرجانہ/معاوضہ ادا کیا جائے ، مشرقِ وسطیٰ کے خطے سے تمام امریکی افواج کا مکمل انخلاء یقینی بنایا جائے۔ایران کا مزید کہنا ہے کہ لبنان سمیت تمام علاقائی محاذوں پر جاری جنگ اور مسلح کارروائیاں ختم کی جائیں اور ایران کی علاقائی خودمختاری اور فیصلوں کا احترام کیا جائے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ مطالبات غیر مذاکراتی ہیں اور امریکہ نے ان نکات کی بنیاد پر بات چیت شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایرانی حکام اسے اپنی بڑی سفارتی اور تزویراتی جیت قرار دے رہے ہیں۔