متحدہ عرب امارات جنگ میں کامیاب ہوگیا، مشیر اماراتی صدر

Wait 5 sec.

دبئی: متحدہ عرب امارات یو اے ای کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ امارات نے جنگی صورتحال میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا مؤثر دفاع کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود ملک کی ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں اور ریاستی استحکام متاثر نہیں ہوا، یو اے ای خطے کی پیچیدہ اور بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق اُنہوں نے زور دیا کہ اماراتی قیادت مستقبل کی تشکیل میں مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔نیتن یاہو مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنمااُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طاقت، استحکام اور ثابت قدمی پر مبنی اماراتی ماڈل آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگا جو خطے میں امن اور ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔