جنگ بندی پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے، مائیکل کوگلیمین

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے جسے دیکھ کر ناقدین بھی دنگ رہے گئے ہیں۔ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ان شکوک و شبہات کو غلط ثابت کیا جو اس کی پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت پر اٹھائے جا رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ پیشرفت پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا واضح ثبوت ہے۔Tonight, Pakistan achieved one of its biggest diplomatic wins in years. It also defied many skeptics and naysayers that didn’t think it had the capacity to pull off such a complex, high stakes feat.But what matters the most is it helped avert a potential catastrophe in Iran.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) April 8, 2026مائیکل کوگلیمین کا کہنا تھا کہ اس سفارتی کوشش کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے ایران میں ممکنہ بڑے پیمانے پر تباہی کو ٹالنے میں مدد ملی۔عالمی امن کے لیے آج ایک بڑا دن ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپواضح رہے کہ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔