امتحانات میں فیل ہونے کے خوف سے زندگی ہاری، نتیجہ آیا تو کامیابی نے سب کو رُلا دیا

Wait 5 sec.

(12 اپریل 2026): ایک طالب علم نے امتحانات میں فیل ہونے کے خوف میں رزلٹ آنے سے ایک دن پہلے اپنی جان لے لی جب نتیجہ آیا تو کامیابی نے سب کو رُلا دیا۔طلبہ اور طالبات امتحانات دینے کے بعد نتیجہ آنے تک اس فکر میں رہتے ہیں کہ ان کا رزلٹ کیسا آئے گا اور اکثر تو نتیجے کے خوف سے غلط قدم بھی اٹھا لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، جہاں انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے والے طالب علم نے ناکامی کے خوف سے نتیجہ آنے سے ایک دن قبل اپنی جان لے لی۔رپورٹ کے مطابق رپلی گاؤں کے فرسٹ ایئر کے طالب علم اکشنت نے امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے رزلٹ آنے سے ایک دن پہلے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔تاہم اگلے روز جب نتائج جاری ہوئے تو اکشنت تمام پرچوں میں کامیاب تھا۔یہ خبر سن کر والدین اور گاؤں والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔