ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر امریکی صدر کون سا ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ استعمال کر سکتے ہیں؟

Wait 5 sec.

واشنگٹن(12 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان سے روانگی کے بعد ایک مضمون شیئر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اسلام آباد میں ایران کے ساتھ امن مذاکرات کی ناکامی پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔تاہم انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر ایک مضمون کا لنک شیئر کیا ہے جس کا عنوان ‘اگر ایران نہیں جھکتا تو صدر کے پاس موجود ٹرمپ کارڈ بحری ناکہ بندی’ ہے۔یہ بھی پڑھیں: امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے، ٹرمپیہ مضمون ایک متنازع تجربہ کار امریکی صحافی جان سولومن نے لکھا ہے اور ان کی قدامت پسند ویب سائٹ ‘جسٹ دی نیوز’ پر شائع ہوا ہے۔مضمون میں ایسے ماہرین کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا مشورہ ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز پر ایران کے قبضے کے مقابلے میں محض اس کی بحری ناکہ بندی کر سکتے ہیں۔