آئی پی ایل 2026 میں طاقتور ٹینک کی طرح ہر حریف کو روندتے ہوئے آگے بڑھ رہی راجستھان رائلز کا آج ’بریک فیل‘ ہو گیا۔ لگاتار 4 میچ جیتنے کے بعد راجستھان کو اس سیزن میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنرائزرز حیدر آباد کے نئے کھلاڑی پرفل ہنگے نے ڈیبیو میچ میں حیرت انگیز پہلے اوور کے دم پر راجستھان کی بلے بازی کو جھنجھوڑ دیا اور ٹیم کو 57 رن سے بڑی جیت دلائی۔ حیدر آباد کی جیت کی بنیاد کپتان ایشان کشن کی دھماکہ خیز اننگ نے رکھی اور پھر پرفل نے اسے انجام تک پہنچایا۔Vaibhav Sooryavanshi ✅Dhruv Jurel ✅Lhuan-dre Pretorius ✅ A dream start for Praful Hinge on his #TATAIPL debut Updates ▶️ https://t.co/xGTDdKbXpY#KhelBindaas | #SRHvRR | @SunRisers pic.twitter.com/wLOPGPCqgR— IndianPremierLeague (@IPL) April 13, 2026حیدرآباد کے اپّل اسٹیڈیم میں میزبان سنرائزرز نے پہلے بلے بازی کی، لیکن اس کی شروعات نے ٹیم اور شائقین کو پریشان کر دیا۔ اننگ کی پہلی ہی گیند پر اسٹار سلامی بلے باز ابھشیک شرما کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کر دیا۔ پھر ٹریوس ہیڈ بھی بڑی یا تیز اننگ نہیں کھیل پائے۔ اس مشکل وقت میں کپتان ایشان کشن نے ہمت نہیں ہاری اور راجستھان کے گیندبازوں پر حملہ بول دیا۔ ایشان نے محض 30 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور 44 گیندوں پر 91 رن کی شاندار اننگ کھیل کر پویلین لوٹے۔ انہوں نے ہنرک کلاسین کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 88 رنوں کی بہترین شراکت داری کی، جس نے ٹیم کی واپسی کرائی۔ کلاسین نے بھی 40 رن کی مفید اننگ کھیلی، جس کے بعد نتیش ریڈی اور سلل اروڑا نے آخر میں بڑے شاٹس لگا کر ٹیم کو 217 رنوں تک پہنچایا۔اس کے بعد سبھی کی نظریں ویبھو سوریہ ونشی پر تھیں، جن سے ایک بار پھر دھواں دھار اننگ کی امید تھی۔ لیکن پہلے اوور میں پرفل ہنگے نے جو کیا، اس نے سب کو حیران کر دیا۔ اپنا پہلا میچ کھیل رہے پرفل ہنگے نے دوسری ہی گیند پر ویبھو کو آؤٹ کر دیا اور پھر اگلی 4 گیندوں میں دھرو جوریل سمیت 2 مزید وکٹ لے لیے۔ اس طرح اپنے پہلے ہی اوور میں پرفل نے 3 وکٹ لے کر تاریخ رقم کر دی۔ پھر اگلے اوور میں پرفل کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز ثاقب حسین نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی، کیونکہ تیسرے اوور میں پرفل نے مزید ایک وکٹ لے کر راجستھان کو پوری طرح ہلا کر رکھ دیا۔Another debutant making his mark ✅ Glimpses of Sakib Hussain’s 4/24 in his first outing in #TATAIPL Updates ▶️ https://t.co/xGTDdKbXpY#KhelBindaas | #SRHvRR | @sunrisers pic.twitter.com/ByAMDOgJiB— IndianPremierLeague (@IPL) April 13, 20263 اوورز میں صرف 9 رن تک ہی راجستھان کے 5 وکٹ گر چکے تھے۔ اس کے بعد ڈونوون فریرا اور رویندر جڈیجہ نے مل کر کچھ دیر تک اننگ کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان 122 رن کی شراکت داری ہوئی۔ لیکن پرفل کے بعد دوسرے ڈیبیوٹینٹ ثاقب نے اپنا کمال دکھایا اور فریرا کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد راجستھان کو 159 رن پر ڈھیر کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ ثاقب نے بھی 4 وکٹ حاصل کیے۔ آج کی جیت کے ہیرو اور پلیئر آف دی میچ پرفل ہنگے رہے، جنھوں نے 4 اوورز میں 34 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن ثاقب حسین نے بھی 4 اوورز میں محض 24 رن دے کر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔