امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں نائب صدر نے کہا کہ ایران پر بات چیت کرنے کا منتظر ہوں یقین ہےایران کےساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں اگر ایران نیک نیتی سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کیلئے واضح ہدایات ہیں مذاکرات میں تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں امید ہے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔جےڈی وینس مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے جب کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر امریکی وفد کا حصہ ہوں گے۔