ٹرمپ نے لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہنے کی وجہ بتا دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (8 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ بتا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صحافی نے بتایا کہ پینٹاگون کی میڈیا بریفنگ کے بعد امریکی صدر سے فون پر بات کی، میں نے ان سے پوچھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کیا آپ کو معلوم ہے؟اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’جنگ بندی معاہدے میں لبنان شامل نہیں‘۔یہ بھی پڑھیں: لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے گا، ایرانی میڈیاصحافی کے مطابق امریکی صدر سے سوال کیا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں کیوں شامل نہیں تو انہوں نے بتایا کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی وجہ سے بیروت جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں۔ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں حزب اللہ سے نمٹا جائے گا، وہ الگ لڑائی ہے اسرائیل کے لبنان پر حملے ڈیل کا حصہ ہیں۔صحافی نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی تہذیب مٹانے کی بات پر سوال کیا تو انہوں نے لائن کاٹ دی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ کو تہذیب مٹانے والی اپنی بات پر افسوس تو نہیں۔