لبنان پر اسرائیل کے آج وحشیانہ حملوں میں 250 سے زائد افراد جاں بحق

Wait 5 sec.

لبنان پر آج اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 254 افرادجاں بحق ہو گئے۔لبنان شہری دفاع کے مطابق 1165 افراد حملوں میں زخمی ہوئے جب کہ بیروت میں 91افراد جاں بحق اور 742زخمی ہوئے۔بیروت کے جنوبی مضافات میں 61افرادجاں بحق اور 200 زخمی ہوئے۔’لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں آئے گا‘بعلبیک میں اسرائیلی تازہ حملوں میں 18افرجاں بحق اور 28زخمی ہوئے جب کہ ہرمل میں 9 افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوئے۔لبنان شہری دفاع کے مطابق نباتیہ میں 28 جاں بحق اور 59زخمی ہوئے، الی میں17 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔سیڈون میں 12 جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے۔ تائری میں 17 افرادجاں بحق اور 68 زخمی ہوئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں الجزیرہ کا صحافی بھی شہید ہوگیا، نامہ نگار محمد وشاح غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوا۔