ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس، وٹکوف اور کشنر اسلام آباد جائیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ جے ڈی وینس مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، آئندہ دو ہفتے ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا ابتدائی 10 نکاتی مطالبہ کوڑے میں پھینک دیا تھا، ایران نے پہلا منصوبہ نظر انداز کرکے منطقی منصوبہ پیش کیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لبنانی حملوں کے خلاف ایرانی ردعمل سے واقف ہیں، ایران کے جنگ بندی کو مشروط کرنے سے متعلق آگاہ ہیں۔یہ پڑھیں: ٹرمپ کا امریکا ایران مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں پر اہم بیانکیرولائن وائٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو گزرنے سے روکے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، آج بھی کئی تجارتی جہاز بلا خوف و خطر گئے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ متعدد معاہدے، فہرستیں اور خطوط ایسے لوگ بھیج رہے ہیں جن کا مذاکرات سے تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گردش کرنے والے مسودوں کا امریکا ایران مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں، ہماری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان سب کو تیزی سے بے نقاب کیا جائے گا، امریکا کیلیے صرف بامعنی نکات قابل قبول ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قابل قبول نکات پر خصوصی مذاکرات میں بند دروازوں کے پیچھے بات ہوگی، یہ وہ نکات ہیں جن کی بنیاد پر ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، یہ ایک معقول معاملہ ہے اور اسے آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔