تہران : امریکی اور اسرائیلی حملے میں زخمی سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی دم توڑ گئے، وہ 2 اپریل کو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، ایرانی میڈیا نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔کمال خرازی 2 اپریل کو اپنے گھر پر ہونے والے ایک بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔اس افسوسناک واقعے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہو گئی تھیں، جبکہ کمال خرازی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کمال خرازی کا شمار ایران کے تجربہ کار ترین سیاستدانوں اور سفارت کاروں میں ہوتا تھا۔ وہ طویل عرصے تک ایران کے وزیر خارجہ رہے اور وفات کے وقت وہ رہبرِ اعلیٰ کو خارجہ پالیسی پر مشاورت دینے والی اہم ترین کونسل کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔