ایرانکا آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

تہران : ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتہائی سخت شرائط اور نیا مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ، آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی انتہائی سخت شرائط اور نیا مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اب روزانہ کی بنیاد پر صرف 15 تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔نئے نظام کے تحت ہر بحری جہاز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ گزرنے سے پہلے ایران سے باقاعدہ پیشگی منظوری حاصل کرے۔اس نئے بحری نظام کی مکمل نگرانی پاسدارانِ انقلاب  کے سپرد کی گئی ہے، ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے بعد اب صورتحال پہلے جیسی نہیں رہی، اس لیے سیکیورٹی اور کلیئرنس کے عمل کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی عالمی ترسیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ روزانہ جہازوں کی تعداد محدود کرنے اور پیشگی منظوری کی شرط سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس پر عالمی طاقتوں اور تیل درآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے ردعمل متوقع ہے۔