واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو یہ ان کے لیے بہت دردناک ہوگا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی ٹیلی فونک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اہم امریکی وفد پاکستان جا رہا ہے۔ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کےساتھ امن معاہدے کیلئے بہت پرامیدہوں، "ایرانی رہنما میڈیا میں جو بھی کہیں، لیکن میٹنگز اور مذاکرات کے دوران ان کا رویہ مثبت ہوتا ہے، ایران ان تمام نکات سے اتفاق کر رہا ہے جن پر اتفاق ہونا چاہیے۔”تاہم، صدر نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے خبردار کیا کہ یاد رکھیں ایران کو فتح کرلیاگیاہے،ان کے پاس کوئی ملٹری نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو یہ ان کے لیے "بہت دردناک” ثابت ہوگا۔صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے گزشتہ روز ان کی گفتگو ہوئی ہے، نیتن یاہو لبنان میں جاری فوجی آپریشن کو روکنے اور حملوں میں نمایاں کمی لانے پر تیار ہو گئے ہیں۔